Tuesday , August 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : نعت خواں جناب محمد مسعود علی صدیقی کرسپانڈنٹ لٹل ڈراپس ہائی اسکول کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد دیوڑھی نواب دولے خاں چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین قبرستان عباد اللہ شاہ دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392429669 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    ڈاکٹر محمد عبدالمحی ولد جناب محمد عبدالقوی مرحوم کا بعمر 69 سال مختصر سی علالت کے بعد بروز جمعرات 16 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 16 فروری بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدیہ لال محمد لور ٹینک بینڈ میں ادا کی گئی ۔ تدفین حاطہ قادری چمن میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ شام 4 بجے 17 فروری کو جامع مسجد محمدیہ لال محمد ، لور ٹینک بینڈ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7674092783 ۔ 7702941097 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد موسیٰ ولد جناب محمد مولانا ملازم جی پی او حیدرآباد کا 16 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خلیفہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9700162606 ۔ 9966344334 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد یعقوب ولد جناب محمد یوسف مرحوم ساکن بہادر پورہ کا بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز فجر مسجد گلزار ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ ابراہیم شاہ بہادر پورہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء نیو ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9290530663 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT