انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب سعید احمد کی زوجہ محترمہ رحمت پاشاہ کا بروز جمعرات26 رجب کو حالت روزہ میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حاجی کمال دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین ناگا باؤلی قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم14 مارچ بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حاجی کمال دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9391367786 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاجہ راجیل بانو خان زوجہ الحاج محمد عبدالمنان خان مرحوم کا قلب پر حملہ کے سبب بروز جمعہ 12 مارچ 2021 کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد چیونٹی شاہ میں بعد ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین گول قبرستان کٹل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان محمد عبدالقیوم خان مقیم کیلی فورنیا ( امریکہ ) ، محمد عبدالسبحان خان مقیم حیدرآباد، ڈاکٹر جویریہ خان مقیم کیلی فورنیا (امریکہ ) شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد عصر مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885302111 یا 9391035586پر ربط کریں۔
00محترمہ سیدہ فاطمہ بنت جناب سید ریاض الدین علی حسامی مرحوم، زوجہ جناب سید مصطفی علی ہاشمی مرحوم کا بروز ہفتہ 13 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اُجالے شاہ ؒ سعید آباد میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ بروز اتوار بعد نماز عصر زیارت مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9701553863 پر ربط کریں۔