انتقال

   

حیدرآباد :۔ محترمہ نور النساء بیگم زوجہ ڈاکٹر ایم اے فاروقی مرحوم کا بعمر 75 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 18 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صلاح الدین خان ، مغل پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان پرانی عیدگاہ ، سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 19 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین خاں ، مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر عمر فاروقی اور ڈاکٹر نوید سراج کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848016671 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ زہرہ بیگم زوجہ جناب محمد شمس الدین مرحوم کا 18، مارچ 2021 بروز جمعرات کو صبح کی اولین ساعتوں میں بعمر 90 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔نمازِ جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد چوک پر ادا کی گئی اورتدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی۔مرحومہ،جناب محمد قمرپاشا (پروپرائٹر ، نگینہ سیلز سینٹر،لاڈ بازار) اور جناب محمد غوث محی الدین (پروپرائٹر ، حنا بینگلس، لاڈ بازار) کی والدہِ تھیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون 9391141622 پر ربط کریں ۔
٭٭ ممتاز فزیشین ( ہومیو ) ڈاکٹر عقیل احمد صدیقی ( مطب عابڈز ) کا طویل علالت کے بعد آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ وہ ممتاز ہومیو فزیشین مرحوم ڈاکٹر بدر الدین احمد صدیقی کے فرزند تھے ۔ نماز جنازہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گوشہ محل عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں صاحبزادہ ڈاکٹر نعمان صدیقی فزیشین کے علاوہ دو صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686133061 ۔ 9849031272 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عزیز النسابیگم ساکن بھولے صاحب کا مقطعہ پنجہ گٹہ زوجہ جناب میر منصورعلی (بنت جناب محمد عبدالواحد) کا 17مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سبحانی بھولے صاحب مقطعہ پنجہ گٹہ میں اداکی گئی اور تدفین امیرپیٹ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند میر مدثرعلی اور چار دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 7680038504 یا 9121192250 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب شیخ خواجہ نصیر الدین عرف حسینی ولد شیخ احمد مرحوم ساکن اکبر باغ کا بعمر 80 سال چہارشنبہ 17 مارچ کو صبح انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عصر مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ 19 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9391215786 یا 9985135706 پر ربط کریں۔
شکاگو ۔ امریکہ میں انتقال
حیدرآباد: جناب میر احمد رشید قادری فرزند اکبر حضرت میر منور علی قادری کا شکاگو امریکہ میں جمعرات 18 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز ظہر شکاگو کی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان و دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346391861 یا 7386853695 پر ربط کریں۔