انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد مقصود محی الدین صدیقی ولد جناب محمد حسن محی الدین صدیقی موظف ڈپٹی ایکزیکیٹیو انجینئر محکمہ ہاوزنگ بورڈ کا بعمر 80 سال بروز جمعرات 25 مارچ 2021 کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد گلزار ، کالا ڈیرہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عقب واقع مومن اسکول یاقوت پورہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند سعید محمد صدیقی ملازم روزنامہ سیاست اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9885685970 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ طاہرہ بیگم زوجہ جناب لیاقت علی کا 23 مارچ بروز منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد اجالے شاہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959747914 ۔ 7396359950 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب نصیر الدین ولدجناب سید خیر الدین(مرحوم) کامختصر سی علالت کے بعد 24مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ہدایت تالاب کٹہ قریب چاچا گیاریج میں پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان لیبرٹی بشیر باغ چوراہا میں عمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم 26مارچ بروز جمعہ مسجدہدایت تالاب کٹہ قریب چاچا گیاریج میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے فون 6303127137 ۔ 8801870183 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد حمید الدین ولد جناب محمد رشید الدین مرحوم ریٹائرڈ ڈپٹی سکریٹری جینکو کا 24 مارچ 2021 کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز ظہر گوشہ محل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 26 مارچ کو درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000700825 ۔ 9160377033 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ یوسف بیگم زوجہ جناب محمد سلیم الدین کا بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ بروز جمعرات بعد فجر نماز جنازہ جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نماز گراونڈ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391133484 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خالد حسین ولد جناب محمد فاروق حسین مرحوم کا چہارشنبہ 24 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد سالار جنگ کالونی ، ریتی باولی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد سالار جنگ کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6305572377 پر ربط کریں ۔۔