انتقال

   

حیدرآباد ۔ نبیرہ حضور سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہ ؒ و صاحبزادہ حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری قبلہ ؒ بانی و سابق صدر مرکزی انجمن قادریہ حضرت مولانا سید شاہ حامد محمد قادری افتخار پاشاہ و صدر مرکزی انجمن قادریہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء بارگاہ حضور سید ناخواجہ محبوب اللہ، قاضی پورہ میں حضرت مولانا سید شاہ ابو عبداللہ الحسین شہنشاہ قادری کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین ریاض مدینہ احاطہ درگاہ شریف حضور سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین صاحبزادے مولانا حافظ سید علی محمد نامدار حسینی قادری، مولانا سید حبیب محمد ذوالفقار حسینی قادری، مولانا سید حسین محمد قادری بختیار حسینی کے علاوہ دو صاحبزادیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم یکم اپریل بروز جمعرات عصر تا مغرب ریاض مدینہ درگاہ شریف حضور سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہ میں مقرر ہے۔
٭٭ جناب شاہ نجیب احمد موظف صدر شعبۂ زوالوجی انوار العلوم کالج کا آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد شجاعت جانکی نگر کالونی، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی۔ تدفین پیراماؤنٹ کالونی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم مولانا سید خلیل اللہ حسینیؒ کے ہم زلف اور جناب سید ایوب حسینی اسسٹنٹ ایڈیشنل ڈائرکٹر کسٹمس اینڈ جی ایس ٹی کے حقیقی ماموں تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ پروفیسر شکیلہ پروین ونیتا کالج، کے علاوہ ایک فرزند اور دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9390794158، 9246530276 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب احمد اسحاق قریشی چنوں بھائی ولد جناب محمد عمرہ مرحوم کا بعمر 81 سال مالک فائن بیکرس میر عالم منڈی کا مختصر سی علالت کے بعد بروز اتوار رات 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر 29 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد حضرت عمر فاروق ؓ میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9052916718 ۔ 9705575987 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالنعیم موظف آر ٹی سی ملازم ولد جناب محمد عبدالکریم کا 29 مارچ 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد علی راشد ظہمی ، راجندر نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مینارپٹی قطبی گوڑہ کوٹھی میں عمل میں آئی ۔ زیارت 30 مارچ بروز منگل بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7013088629 ۔ 9959736502 پر ربط کریں ۔۔