Saturday , March 25 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب رفعت ندیم قریشی میکانیکل انجینئر فرزند جناب ایم کے اے نعیم قریشی ( مرحوم ) ساکن بنک اسٹریٹ ترپ بازار کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 8 مارچ بعد نماز ظہر مسجد زور آور خاں ، ہنومان ٹیکری میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد زورآور خاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24756277 ۔ 9848057990 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، محترمہ ثمینہ یاسمین اسسٹنٹ پروفیسر دکن انجینئرنگ کالج کے شوہر تھے ۔۔
٭٭ سید سمیع اللہ قادری عرف عظیم ولد سید عبداللہ صاحب مرحوم ملازم بلدیہ ، ساکن عثمان پورہ نور خاں بازار کا آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 8 مارچ بعد نماز ظہر ( 1-20 بجے ) مسجد چیونٹی شاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان بود علی شاہ میں عمل میں آئے گی ہے ۔ فاتحہ سیوم 9 مارچ بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9032427931 ۔ 9704141074 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT