Monday , September 25 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : مولوی شاہ محمد احسن الدین قریشی القادری الجمالی عرف حسن پاشاہ فرزند و خلیفہ و جانشین حضرت شاہ محمد اظہر الدین قریشی القادری الجمالی ؒ نبیرہ حضرت ولی محمد شاہ قریشی القادری الجمالیؒ کا بعمر 57 سال ، 9 مارچ بروز جمعرات سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ قادری باغ عنبر پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ و دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 10 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد قادری باغ ، عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7729003000 ۔ 8801283075 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب مرزا سلیم احمد ( ظفر ) ولد جناب مرزا بشیر احمد مرحوم کا بعمر 50 سال 9 مارچ بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 مارچ کو بعد عصر مسجد ہذا شانتی نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9502820775 ۔ 9849029523 پر ربط کریں ۔۔

 

۰۰۰  جناب محمد جمال قریشی ولد جناب محمدمہتاب قریشی ساکن جلال کوچہ عمر 65 سال کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حکیم وزیر علی، چندو لال بارہ دری میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان حضرت شاہ راجو قتالؒ، مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 7097885125 یا 8897626936 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰  جناب محمد یوسف قریشی ولد جناب محمد جہانگیر قریشی مرحوم ، ساکن کالے پتھر پنچ محلہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات 8978994496 یا 9705302373 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT