انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب یوسف احمد ولد جناب خواجہ امین الدین مرحوم کا 2 اپریل بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی مصری گنج میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین درگاہ اکبر حسینی غازی بنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ مسجدقطب شاہی مصری گنج میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9666432786 یا 9700451720 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد ضمیر الدین خان (ضمیر) فرزند جناب جہانگیر خان مرحوم ساکن جہاں نما پانی کی ٹانکی کا مختصر علالت کے بعد بروز چہارشنبہ 31 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان درگاہ شریف قادری چمن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848772744 یا 8328475787 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب میر ایوب علی ( المعروف نعرہ حیدری ) ابن میر حسین علی مرحوم کا کل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 3 اپریل بروز شنبہ بارگاہ حسینی نور خاں بازار گول چمن مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8309868200 یا 9550110092 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب شیخ ملک جمیل الدین (جموں ) ولد جناب شیخ جلال الدین مرحوم ساکن اعظم پورہ کا2 اپریل 2021 بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 اپریل بروزہفتہ بعد نماز فجر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد الٰہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9642448266 یا 7893725109 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب الحاج سید محبوب علی ریٹائرڈ منڈل ایجوکیشن آفیسر نرسا پور ساکن رستوم پیٹ کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد اقصیٰ گلشن کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم الحاج ڈاکٹر سید منور علی ڈپٹی ڈی ایم ایچ او سورج بھان کلکٹر حیدرآباد زون کے والد محترمہ تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985150414 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

٭٭ صدر عیدگاہ میر عالم قبرستان کمیٹی جناب سید قدرت اللہ حسینی (عرف بابو ) ولد سید عبدالحئی مرحوم کا آج الصبح حالت نیند میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 63 برس تھی۔ نماز جنازہ جامع مسجد حضرت ابوبکر صدیق ؓ تاڑبن میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان عیدگاہ میر عالم میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 فرزند اور 3 دختران شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866708709 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ نسیم بانو زوجہ جناب شیخ چاند کا 31 مارچ کو طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عرفات ، یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی گئی اور قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں تدفین عمل میں آئی۔ دوسرے دن یکم اپریل کو جناب شیخ چاند ولد شیخ دادے مرحوم ڈپٹی ایگزیکیٹو انجینئر بلدیہ کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عرفات میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ دونوں کی فاتحہ سیوم ہفتہ 3 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد عرفات میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے6303123340 پر ربط کریں۔