انتقال

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( راست ) محترمہ سیدہ برکت النساء اقبال بنت مفتی میر اشرف علی اشرف زوجہ سید مصلح الدین سعدی کا انتقال 24 اگسٹ کو بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازاتوار کو بعد ظہر مسجد میاں فیروز غازی بنڈہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین اولیاء باغ عیدی بازار میںعمل میں آئے گی۔ مرحومہ ، مشہور افسانہ نگار اقبال متین کی بھاوج اور صحافی جہاندار افسر مرحوم کی سمدن اور تجمل اظہر کی خوشدامن تھیں۔ تفصیلات کیلئے 9290134812 ، 9966331675 پر ربط کریں۔

٭ خطیب الاسلام مولانا محمد الطاف حسین فاروقی کی اہلیہ محترمہ کا آج انتقال ہوا۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھیں۔ پسماندگان میں 2 صاحبزادیاں اور 5 صاحبزادے شامل ہیں۔ مرحومہ، مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگران سنی دعوت اسلامی تلنگانہ و آندھرا پردیش کی والدہ اور خطیب شاہی مسجد باغ عامہ مولانا محمد بن عبدالرحمن الحمومی اور شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ مولانا میر لطافت علی کی خوشدامن صاحبہ تھیں۔ نماز جنازہ اتوار 25 اگسٹ کو مسجد مردھے منور مدینہ مارکٹ رکاب گنج میں صبح 9:30 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین وادی رحمۃ الجامعہ الفاروقیہ عمر کالونی مامڑ پلی روڈ پہاڑی شریف میں عمل میں آئے گی۔ دیگر تفصیلات فون 9866358792 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔