انتقال

   


حیدرآباد۔ جناب سید مسعود ولد سید معصوم مرحوم ساکن بہادر پورہ پرنس کالونی کا 10 اپریل کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چندا بی بی صاحبہ بندل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت مشعیت اکللہ شاہ قادری بندل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 11 اپریل کو مسجد چندا بی بی صاحبہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا ، تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9390235760 یا 9296452432 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج سید رحمت اللہ ولد جناب سید امجد اللہ مرحوم کا بروز اتوار 11 اپریل کو مختصر علالت کے بعد بعمر 82 سال انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں دختر و تین فرزندان شامل ہیں۔ نماز جنازہ 11 اپریل کوبعد نماز عشاء مسجد رحمت حبیب نگر ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین افضل گنج قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 13 اپریل کو مسجد رحمت حبیب نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9848042774 یا 9885164529 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب غلام محمد خان ولد جناب عبدالواحد خان کا 9 اپریل 2021 بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء بیگم صاحبہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد فیضیہ کے قبرستان چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9949079095 یا 9290558785 پر ربط کریں۔