انتقال

   

نظام آباد :جناب محمد عبدلاحد فاروقی موظف محکمہ ٹیلی کام نظام آباد کا آج اے آر ہاسٹل میں بعمر 64 سال انتقال ہوگیا۔مرحوم، ایم۔اے مقیت فاروقی جرنلسٹ نظام آباد کے بڑے بھائی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔بعد نماز مغرب عید گاہ قدیم میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قدیم قبرستان میں تدفین عمل آئے۔مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے دعاؤں کی گذارش کی ۔

اورنگ آباد۔ محترمہ نکہت سلطانہ بنت ڈاکٹر محمد مظہر الدین صاحب مرحوم ڈاکٹر علاج حیوانات ساکن لیبر کالونی فاضل پورہ اورنگ آباد ( زوجہ ) جناب محمد حمایت علی خاں صاحب مرحوم موظف سینئر کلرک دفتر اگریکلچر عثمان پورہ ورکشاپ اورنگ آباد کا یکم رمضان 14 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قبرستان پنچ کنواں اورنگ آباد میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اقبال علی خان، لائق علی خان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مرحومہ، جناب محمد ریاض الدین صاحب مرحوم یاقوت پورہ اور جناب محمد مصلح الدین سابق اسسٹنٹ سکریٹری آندھرا پردیش حج کمیٹی و سپرنٹنڈنٹ دفتر کمشنر پولیس حیدرآباد پرانی حویلی کی بھانجی تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9890623315 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔