انتقال

   

نارائن پیٹ ۔ جناب غلام کریم الدین ولد جناب غلام محی الدین مرحوم ( نارائن پیٹ ) کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح حیدرآباد میں 77 سال اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد توپ خانہ ، گوشہ محل حیدرآباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ ایک ہفتہ قبل ہی مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا بھی مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا ۔ جسے ہی انتقال کی خبر نارائن پیٹ میں عام ہوئی رشتہ دار اور دوست احباب میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ مرحوم جناب محمد ظہرالدین ، سابق رکن بلدیہ نارائن پیٹ کے طایا زاد بھائی تھے ۔ تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9032100428 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔