انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب سید ابراہیم کلیمی شاکر موظف گورنمنٹ ملازم ایچ ایم ٹی بیرینگس کمپنی مولا علی ولد جناب سید عثمان مرحوم کا 19 اپریل بروز پیر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور تدفین کواڑی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان جناب سید محمد عثمان ، جناب سید اصغر عثمان ، جناب سید کاظم عثمان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب سید صابر قادری کے خسر ہوتے تھے ۔ فاتحہ سیوم 20 اپریل بروز منگل بعد نماز عصر مسجد عثمان سن سٹی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9700561786 ۔ 9133166082 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سابق فوجی جناب عبدالصمد مدنی ولد جناب عبدالوہاب مرحوم کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قادریہ سید علی گورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ سید علی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 8019175513 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید زین العابدین ولد جناب سید مصطفی مرحوم ساکن مولا علی کا بعمر 68 سال قلب حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ 18 اپریل کو نماز جنازہ مولا علی میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9030664685 ۔ 8179140001 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ صفدر جہاں بیگم زوجہ جناب جی ایم خان مرحوم سابق ڈپٹی کمشنر محکمہ پنچایت راج کا کل شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل مسجد بقی، بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان بشمول شفیع الدین خان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246526850 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب میر فاروق علی ولد میر ولایت علی مرحوم موظف بی ایچ ای ایل و رکن جماعت اسلامی سیری لنگم پلی کا 20 اپریل بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین نہرو نگر قبرستان لنگم پلی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 8639098601 ، 9550416126 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد۔ جناب محمد عبدالرشید ولد جناب عبدالحسین کا ریاض سعودی عرب میں کووڈ19 سے متاثر ہونے سے بعمر 62 سال انتقال ہوگیا ۔ یلا ریڈی گوڑہ سری نگر کالونی کے رہنے والے محمد عبدالرشید سعودی عرب میں ایرواسپیس ایل ایل سی میں برسرخدمت تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949873085 پر ربط کریں۔
دبئی میں انتقال
٭٭ جناب محمد ناہید علی سیول انجینئر دبئی ولد جناب محمد احمد علی کا الظہرہ ہاسپٹل دبئی میں بروز پیر 19 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دبئی میں ہی عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849906808 ، 7032590106 پر ربط پیدا کریں۔
سینئیر صحیفہ نگار کے امرناتھ چل بسے
حیدرآباد :۔ سینئیر صحیفہ نگار کے امرناتھ کا آج نمس دواخانہ میں دیہانت ہوگیا ۔ وہ گذشتہ 10 دن سے کورونا سے متاثر اور زیر علاج تھے ۔ انہوں نے کئی اخبارات میں خدمات انجام دی تھیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے امرناتھ کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ ، ایٹالہ راجندر ، ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی نے بھی ان کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ آخری رسوم کل چہارشنبہ کو جوبلی ہلز شمشان میں ادا کی جائیں گی ۔۔