انتقال

   

حیدرآباد:۔ جناب فضل احمد ریٹائرڈ اسسٹنٹ لائبریرین عثمانیہ یونیورسٹی ولد جناب عزیز احمد مرحوم ریٹائرڈ اسسٹنٹ لائبریرین عثمانیہ یونیورسٹی کامختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد وزیر النساء روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہ صاحب ؒدبیرپورہ میں عمل میں آئی اور تدفین تکیہ سید صاحب قبلہ ؒ روبرو بی بی کا الاوہ‘ دبیرپورہ میںعمل میں آئی ۔ معلومات 9000512933 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد خلیل الدین ولد جناب محمد نذیر الدین مرحوم پروپرائٹر انڈیا اسٹیل ، سعید آباد کا بعمر 70 سال مختصر سی علالت کے بعد بروز جمعہ 23 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محبوبیہ چنچل گوڑہ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین پرنس باڈی گارڈ لین ریس کورس میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801007132 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالخالق عرف حاجی ساکن عنبر پیٹ کا بعمر 51 سال 22 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9059327859 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید متقی مجتبیٰ حسن عابدی ابن سید مجتبیٰ حسن عابدی کا بروز جمعہ 23 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں بروز جمعہ عمل میں آئی ۔ مولانا سید منتظر مہدی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ مجلس زیارت بروز اتوار شام 4 بجے الاوہ سرطوق مبارک مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701995488 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رشید الدین ولد جناب محمد بشیر الدین مرحوم سکریٹری سٹی ایجوکیشنل سوسائٹی و کرسپانڈنٹ اسکالرس مشن اسکول تارہ میدان حسینی علم کا مختصر سی علالت کے بعد خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز فجر مسجد مومناں ریٹھا گلی حسینی علم میں مولانا حضرت فاروق الہاشمی نے پڑھائی اور دعا مولانا عرفان اللہ شاہ نوری نے کی ۔ تدفین قبرستان مسجد شیخین مصری گنج روڈ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان و ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 4 بجے دن مسجد مومناں ریٹھا گلی حسینی علم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490616972 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ملک افتخار اللہ خاں ولد جناب ملک نعمت اللہ خاں مرحوم موظف اسسٹنٹ انجینئر اے پی سی پی ڈی سی ایل کا 22 اپریل کو بعمر 68 سال انتقال ہوگیا ۔ تدفین توپ خانہ گوشہ محل قبرستان میں 23 اپریل کو بعد فجر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7032210147 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر ایم اے ہادی ( ہادی میٹرینٹی اینڈ نرسنگ ہوم ملے پلی ) کا آج 11 بجے دن خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔۔
٭٭ محترمہ منیر النساء بیگم زوجہ جناب شیخ عبدالنعیم ( سابقہ پولیس ڈپارٹمنٹ ) کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر ، تاڑبن میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین تاڑبن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر ؓ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9100849597 ۔ 9000300071 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقیوم ولد جناب محمد مسیح اللہ موظف لیاب ٹیکنیشن عثمانیہ جنرل ہاسپٹل ساکن اکبر باغ ملک پیٹ کا 22 اپریل 2021 کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اکبری ، اکبر باغ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247841254 یا 9885925536 پر ربط کریں۔
٭٭ ایڈوکیٹ الحاج محمد سلیم ولد الحاج محمد تراب قادری القدیری مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد دارالامن ریڈ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین بیگم بازار شمس الدین تکیہ میں عمل میں آئی۔ زیارت مسجد دارالامن ریڈ ہلز میں ہفتہ کو 4 بجے دن مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849644786 یا 9849148923 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد فاروق علی خان ایڈوکیٹ ولد جناب ہمت علی خان ساکن قاضی پورہ کا جمعہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ برادر لیاقت علی خاں کے علاوہ تین بہن شامل ہیں۔ نماز جنازہ عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں امیر شریعت مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی جامعۃ المومنات نے پڑھائی۔ تدفین درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ پرانا پل میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 25 اپریل بروز اتوار 4 بجے شام عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9848084530 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد خلیل الرحمن ولد جناب محمد حبیب الرحمن مرحوم موظف سیکشن آفیسر پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سکریٹریٹ کا بعمر 69 سال 23 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد اللہ بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اللہ بنڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد عصر مسجد اللہ بنڈہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات فون نمبرات 8125990054 یا 9908625500 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج صالح بن عبداللہ الحضرمی ولد جناب عبداللہ بن عمر الحضرمی مرحوم کا انتقال 22 اپریل جمعرات کو ہوگیا۔ نماز جنازہ رات میں جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی۔ تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 24 اپریل ہفتہ کو بعد نماز عصر ( 4 بجے ) جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیات کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9515408527 یا 9700255293 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالرشید عرف خسرو سیٹھ فرزند جناب محمد عبدالستار مرحوم متولی ایم اے رزاق قادری وقف پتھر گٹی حیدرآباد کا مختصر سی علالت کے بعد آج بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز عصر قادری چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد امیر حمزہ جہاں نما میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985006882 پر ربط کریں۔