انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد انور الدین ولد جناب محمد نظام الدین (مرحوم ) موظف سیول انجینئر محکمہ آر اینڈ بی ارم منزل حیدرآباد کا 25 اپریل اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان محمد نظام الدین ڈٹرایٹ ، عاطف انور شکاگو ، توصیف انور ٹورنٹو اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7013626391 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف خاں ( عرف یوسف اورنگ آبادی ) ولد جناب محمد عزیز مرحوم رضاکار مالک اجنتہ ہوٹل اورنگ آباد کا انتقال بروز پیر 13 رمضان شام 6-50 پر ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد گھانسی میاں خلوت میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ، دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985240564 ۔ 9392711326 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد ابراہیم ولد جناب محمد فیض علی مرحوم کا بعمر 58 سال ، 28 اپریل کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ٹولی چوکی سات گنبد میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت اجالے شاہؒ ، سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید معلومات کے لیے 9700382839 ۔ 9700777861 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید امجد اللہ حسینی ولد جناب سید اسد اللہ حسینی مرحوم کا 25 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہ ؒ اکبر باغ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978060292 ۔ 7680074516 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب غلام محمد اکبر قادری چشتی ولد غلام دستگیر مرحوم ساکن ملک پیٹ پلٹن کا 27/4/2021 بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عثمانیہ ملک پیٹ پلٹن میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ ملک پیٹ پلٹن مقرر ہے۔مزید تفصیلات کے لیے فون : 9989579614, 9700254823 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاجہ عالیہ بشیر زوجہ جناب عبدالحمید خاں مرحوم موظف ٹیچر جی جی یو پی ایس ، حسینی علم کا بعمر 77 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ چند دن سے علیل تھیں ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ظہور علی شاہ قادری ، مسلم جنگ پل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر سردار بیگ مسجد ، موسیٰ باولی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849718348 ۔ +966508087919 پر ربط کریں ۔۔
انتقال

٭٭ جناب محمد عبدالروف (موظف خازن آر بی آئی ) ساکن وجئے نگر کالونی ، ولد جناب محمد سلطان کا مختصر علالت کے بعد 28 اپریل کو صبح کی ابتدائی ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فردوس ، وجئے نگر کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ سید احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار دختران اور پانچ فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848826621 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب احمد اشفاق سعید ابن جناب محمد عبدالسعیدمرحوم ساکن قادر باغ کا مختصر علالت کے بعد 51برس کی عمر میں چہارشنبہ28اپریل کو انتقال ہوگیا۔ وہ چنددنوں سے ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے۔نماز جنازہ آج 10 بجے صبح مسجد ٹیک بغدادی نامپلی میں عمل میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اے سی گارڈ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اورایک لڑکی شامل ہیں۔مرحوم ،معروف نعت گوشاعر سید غوث الدین علی خان زاہد قادری کے داماد تھے۔ تفصیلات کے لیے فون 9849637561یا 9515115881پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد عبدالنجیب ولد جناب محمد عبدالحمید مرحوم موظف انجینئر سیول ڈپارٹمنٹ مہاراشٹرا ساکن نئی کمان بیدر روڈ تعلیم کا بروز چہارشنبہ 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عثمانیہ مسجد روڈ تعلیم بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل درگاہ حضرت ملتانی پاشاہ ؒ قلعہ روڈ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، ڈاکٹر ایم اے سلیم پرانا پل کاروان کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7093183015 ۔ 8050200536 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ شاہانہ بانو زوجہ جناب سید فضل اللہ مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر لٹل فلاور ہائی اسکول کا 28 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد صحیفہ چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700228865 ۔ 8897835009 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید الطاف حسین عرف ماجد ریٹائرڈ آفیسر آر اینڈ بی کا بہ عمر 70 سال ساکن نیو ملک پیٹ کا 28 اپریل صبح 10 بجے مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر احاطہ قادری چمن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بخاری شاہ صاحب ؒ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9291341642 ۔ 9849185800 پر ربط کریں ۔۔