انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد عبدالروف ولد جناب محمد عبدالوہاب ڈپو منیجر آر ٹی سی کا بروز سہ شنبہ 4 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد ملک پیٹ میں بعد عصر ادا کی گئی ۔ تدفین عثمان پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7680880786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد وجیح الدین عرف وسیم ولدمحمد مسیح الدین مرحوم کا آج بعمر34سال انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ مسجد عثمانِ غنیؓ ، غازی ملت کالونی میں ادا کی گئی، تدفین درگاہ قادری چمن کے قریب واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں والدہ ،بیوہ ، دو لڑکے ،ایک لڑکی اور چار بہنیں ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885945786 ۔ 9700957723پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبدالحمید ولد محمد عبدالوحید کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازظہر جامع مسجد ( بڑی مسجد ) مشیرآباد میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ تفصیلات 8790611841 ۔7013273204 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب غلام غوث قادری ولد جناب غلام محمود قادری کا 3 مئی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات 9393304060 ۔ 7799335085 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
٭٭ شیخ پیٹ مقامی جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن جناب غلام حامد ہاشمی ولد غلام محمد ہاشمی کا 3 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز معرب مسجد توحید، قطب شاہی میں ادا کی گئی۔ تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات 9391378511 ۔ 9849300597 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب محمد رحمت اللہ خاں سینئر ایڈوکیٹ ولد ڈاکٹر محمد راحت اللہ خاں کا 4 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عباد اللہ شاہ صاحب چنچلگوڑہ میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 6 مئی کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد ، دلشاد نگر مہدی پٹنم میں مقرر ہے۔ تفصیلات 9701576169 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ محترمہ صالحہ تحسین اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول اردو شریف زوجہ جناب مخدوم حبیب اللہ صدیقی اسکول اسسٹنٹ گلبل گوڑہ ہائی اسکول کا 4 مئی منگل 21 رمضان المبارک کو 2 بجے دن انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 54 برس تھی۔ نماز جنازہ بعد عشاء احاطہ درگاہ شریف حضرت بحرالعلوم ؒ صدیق گلشن بہادر پورہ میں ادا کی جائے گی۔وہ جناب احمد محی الدین ریٹائرڈ ملازم عثمانیہ ہاسپٹل کی دختر اور جناب محسن نصر اللہ صدیقی صاحب مرحوم ( نبیرہ بحرالعلوم ؒ ) کی تیسری بہو تھیں۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد عبدالعزیز صدیقی حالمقیم سڈنی اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391007323 پر ربط پیداکیا جاسکتا ہے۔
٭٭ یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جواں سال جائنٹ کمشنر کسٹمز ایکسائز سنٹرل حیدرآباد جناب آفتاب جیلانی پاشاہ ( آئی آر ایس ) ولد کے ایس محبوب پاشاہ ساکن گچی باؤلی کا مختصر علالت کے بعد اتوار 2 مئی کی رات انتقال ہوگیا۔ پیر 3 مئی کو بعد نماز جنازہ ، قبرستان چادر گھاٹ قریب مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ میں تدفین عمل میں آئی۔ ان کی عمر 41 برس تھی ، وہ مجرد تھے۔ فاتحہ سیوم چہارشنبہ 5 مئی کو درگاہ شریف نائب رسول رحمت آباد ( ضلع نیلور ) میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9160578606 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ آفتاب جیلانی پاشاہ کی والدہ محترمہ کا یکم رمضان المبارک کو انتقال ہوا تھا۔
٭٭ جناب عبدالمقصود عرف نثار ولد جناب عبدالعزیز سید شاہ وجہی اللہ حسینی کا بعمر 50 سال 4 مئی بروز منگل صبح 6 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مدینہ ، باغ جہاں آراء یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 مئی جمعرات بعد نماز عصر مسجد مدینہ باغ جہاں آرا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246372301 ۔ 9246278629 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حسن الدین ولد محمد شہاب الدین مرحوم کا آج 4 مئی کو ان کی قیامگاہ واقع اندرا نگر ایچ بی کالونی مولا علی میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ذات اللہ شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ، تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885786483 پر ربط پیدا کریں۔