انتقال

   


یلاریڈی۔ جناب محمد افتخار احمد مسرور ہاشمی موظف مرحوم فارماسسٹ کی اہلیہ محترمہ ممتاز بیگم ہاشمی تنویری کا70 سال کی عمر میں4 مئی بروز منگل نظام آباد کے ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز فجر یلا ریڈی کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ تدفین مستقر پر حضرت سید شاہ عباس شاہ ولی ؒ کی درگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ جناب سعید احمد مسرور تحصیلدار منڈل ناگی ریڈی پیٹ و اعجاز احمد مسرور ہاشمی کی والدہ تھیں۔ پسماندگان میں چار لڑکے، تین لڑکیاں ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 6 مئی کو بعد نماز عصر جامع مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9440287330 پر ربط کریں۔

انتقال
ورنگل : منڈی بازار ورنگل کے مشہور تاجر چرم جناب خواجہ محمد احمد محی الدین کا آج صبح اچانک قلب پرحملہ کے باعث بعمر 62سال ، انتقال ہوگیا ۔بعد نماز ظہر جامع مسجد کوثر منڈی بازار ورنگل میں نماز جنازہ پڑھائی گئی اور شاکراس کنٹہ قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4فرزندان اور 2دختران شامل ہیں ۔تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 9700265775,9849253001پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

انتقال
ورنگل ۔جناب شیخ میر علی فاریسٹ آفیسر کے فرزند جناب شیخ مجاہد علی سیول کنٹراکٹر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن ساکن منڈی بازار ورنگل کا مختصر علالت کے بعد 48سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ مسجد مکہ مٹھواڑہ میں پڑھائی گئی اور تدفین حضرت مستان شاہ ولی ؒ قبرستان ورنگل میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میںاہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔مزید معلومات کے لئے صحافی محمد اسماعیل زبیح کے سیل نمبر 9849209120پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔