انتقال

   

حیدرآباد :۔ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ نبیرہ حضور غوث اعظم ؒ حضرت سید شاہ میران حسینی بغدادی الحمومی ؒ ( لنگر حوض ) کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری کا طویل علالت کے بعد بعمر 84 سال 4 مئی چہارشنبہ کی شب 11 بجے سانحہ ارتحال ہوگیا ۔ 4 مئی بعد نماز ظہر مسجد بغدادی احاطہ درگاہ شریف لنگر حوض نماز جنازہ مولانا سید شاہ سعد الدین قادری احمد پاشاہ نے پڑھائی ۔ یہ بات بھی یہاں قابل ذکر ہے کہ مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا 10 دن قبل 25 اپریل کو انتقال ہوگیا تھا ۔ پسماندگان میں چار صاحبزادگان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 7 مئی جمعہ 4 بجے شام مسجد بغدادی احاطہ درگاہ شریف میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849238061 ۔ 9849223585 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مشائخین بالاپور کی ہر دلعزیز شخصیت حکیم سید شاہ قیوم محی الدین قادری مشائخ بالا پور نبیرہ قطب دکن حضرت سیدنا امام علی شاہ قادری ؒ کا بعمر 47 سال مختصر سی علالت کے بعد بروز پیر بعد نماز عشاء انتقال ہوگیا ۔ وہ ، حضرت ڈاکٹر سید شاہ قدوس محی الدین قادری ؒ مشائخ بالا پور کے تیسرے فرزند تھے ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر درگاہ شریف میں مولانا سید شاہ نصرت ہاشمی القادری سجادہ نشین درگاہ شریف بالاپور نے پڑھائی ۔ تدفین احاطہ بالا پور درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 6 مئی کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان سید شیر الدین قادری عرف مقیم پاشاہ ، سید شاہ محمد محی الدین قادری مستقیم پاشاہ ، سید رحیم الدین قادری کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ وہ ، ڈاکٹر سید لئیق محی الدین قادری اور ڈاکٹر سید فاروق قادری کے برادر تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848277074 ۔ 8309440435 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے ممتاز صوفی بزرگ جناب عزیز حسن خاں نظامی فرزند الحاج فخر اللہ خاں نظامی ؒ کا 5 مئی بروز چہارشنبہ صبح اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر جامع مسجد احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محمود قادری چوبرا انکلیو ٹولی چوکی میں منعقد ہے ۔ مزید تفصیلات 9000367272 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید یوسف حسین ولد جناب سید محمود حسین مرحوم موظف اسسٹنٹ انجینئر کا بعمر 74 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد قادریہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106162451 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید شاہ نذیر الدین قادری ولد الحاج سید شاہ مسیح الدین مرحوم کا کل اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد قبا ، تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف حضرت اجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 7مئی کو بعد نماز عصر مسجد قبا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097579799 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ صاحبزادہ میر اعظم علی خاں ولد صاحبزادہ میر احمد علی خاں مرحوم ساکن اعتبار چوک میر عالم منڈی کا بعمر 70 سال اتوار 2 مئی کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ پیر 3 مئی کو مسجد منصور علی خاں ، پنجہ شاہ بعد نماز فجر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ کے احاطہ میں مقبرہ ہمایوں جاہ سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 مئی کو مسجد منصور خاں میں بعد نماز عصر مقرر تھی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000229203 ۔ 9177390274 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد سلیم الدین ولد جناب محمد قاسم الدین کا 2 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ میاں مستعد ٹپہ چبوترہ کاروان میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908786557 ۔ 9700451578 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج نواب محمد شکور ولد نواب محمد فرید الدین مرحوم ساکن مراد نگر بانی خاک طیبہ ٹرسٹ کا مختصر علالت کے بعد 30 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین پہاڑی شریف درگاہ بابا شرف الدین ؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9052329927 ۔ 6304809514 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید محمد بدر الدین حسینی عمر 92 سال ولد جناب سید محمد خیر اللہ شاہ حسینی مرحوم ساکن مکہ کالونی تاڑبن کا مختصر علالت کے باعث آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 مئی بعد نماز عشاء جامع مسجد غوث الثقلین مکہ کالونی تاڑبن میں ادا کی گئی تدفین احاطہ قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، حیدرآباد کے نامور مزاحیہ فنکار سید شہاب الدین کے والد ہوتے ہیں ۔ فاتحہ سیوم 7 مئی جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد غوث الثقلین مکہ کالونی تاڑبن میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9391010514 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ پروفیسر محمد حبیب الرحمن ولد حکیم محمد عبدالرحمن مرحوم ساکن گرین لینڈ کالونی سعید آباد کا 5 مئی کو 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9809999459 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج سید ریاض الدین ولد الحاج سید انور الدین مرحوم کا 4 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ گلشن مغل نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان میاں مستعد ٹپہ چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد غوثیہ گلشن مغل نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347653282 ۔ 8639840117 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد معین الدین موظف سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ آبپاشی و کمانڈ ایریا ڈپارٹمنٹ ولد جناب محمد فخر الدین مرحوم ساکن غازی ملت کالونی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد انبیاء ، غازی ملت کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ دختران اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9908359515 ۔ 7396142414 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ صاحبزادی خسرو جہاں (فرحت ) زوجہ جناب ملک سکندر شاہین بنت صاحبزادہ نواب سید خواجہ حفیظ اللہ خاں مرحوم کا انتقال 15 رمضان کو بوجہ علالت ہوگیا ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان ، اور دو دختران شامل ہیں ۔ تدفین بالا پور شریف نگر تکیہ فقیر ملا میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374450618 پر ربط کریں ۔۔