انتقال

   

حیدرآباد :۔ حضرت مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشین سجادہ نشین و متولی حضرت میراں سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری تخت نشین ؒ فرزند حضرت مولانا محمود پاشاہ قادری تخت نشین واقع کاروان ساہو ٹپہ چبوترہ کا مختصر سی علالت کے بعد 5 مئی کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 6 مئی جمعرات کو بعد نماز ظہر درگاہ شریف میں مرحوم کے برادر مولانا جیلانی پاشاہ قادری نے پڑھائی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 8 مئی کو درگاہ شریف کاروان ٹپہ چبوترہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848455357 ۔ 9866349007 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ شہاب خاتون زوجہ جناب جلیل احمد مرحوم کا بعمر 74 سال مختصر سی علالت کے بعد بروز جمعرات 6 مئی کوانتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 مئی کو بعد نماز جمعہ مسجد نور‘ چناریڈی نگر‘ عنبرپیٹ میں ادا کی جائیگی اور تدفین قبرستان قادری باغ‘ عنبرپیٹ میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ ‘ جناب محمد عقیل احمد انچارج کمپیوٹر سیکشن روزنامہ سیاست کی والدہ تھیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 9 مئی کو بعد نماز عصر مسجد نور‘ چناریڈی نگرعنبرپیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون : 6309843121 پر ربط کریں۔
٭٭ سابق صدر مسجد کمیٹی، مسجد صالحین چنچل گوڑہ جناب ایم اے واجد خان (متین ) ولد جناب ایم اے حمید خان مرحوم کا چند روز کی شدید علالت کے بعد منگل کو انتقال ہوگیا۔ وہ دو ہفتے قبل اپنی والدہ محترمہ کے انتقال کے بعد سے مسلسل زیرعلاج تھے۔55 سالہ متین ملنسار اور مخلص شخص تھے۔ نماز جنازہ مسجد صالحین میں چہارشنبہ کو بعد فجر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مرحوم، جناب ایم اے باسط خان، سب رجسٹرار، آر اینڈ ایس ڈپارٹمنٹ کے بڑے برادر تھے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849292932 ، 8897494313پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج اجمل محمود انصاری ولد جناب عبدالحکیم انصاری انعامدار مدہول کا بہ عمر 73 سال انتقال ہوگیا ۔ بروز چہارشنبہ 5 مئی کو تدفین بعد نماز عشاء قطب شاہی مسجد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985016286 پر ربط کریں ۔۔
مزاحیہ شاعر مصطفی علی بیگ کا انتقال
٭٭ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ جناب مصطفی علی بیگ اب ہمارے درمیان نہیں رہے ۔ مرحوم زندہ دلی کا ایک چلتا پھرتا پیکر تھے ۔ وہ زندہ دلان حیدرآباد کے نائب صدر رہے اور زندہ دلان اور شگوفہ سے ان کا ساتھ کم از کم نصف صدی کا ہے ۔ وہ ایک عرصہ سے کافی علیل تھے ۔ 4 مئی کی شب دواخانہ میں ان کا انتقال ہوگیا ۔ مرحوم نے اینگلو انڈین شاعری کے ذریعہ مقبولیت حاصل کی ۔ ان کا مجموعہ کلام ’ آئی ایم سوری ‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے ۔ زندہ دلان کے اولین مشاعروں سے ہی انہیں مقبولیت حاصل ہونے لگی تھی ۔ مرحوم ، حمایت اللہ کے ساتھ طنز و مزاح کی دنیا کو ایک نیا انداز دیا ۔ مرحوم نے کئی ایوارڈ حاصل کئے ۔ مرحوم ویرہاوزنگ کارپوریشن آف انڈیا کے جنرل منیجر تھے ۔۔
٭٭ جناب شریف عبدالرحیم یمانی (چیرمین۔ روبی سٹی کیبل و رئیل چینل )کا طویل علالت کے بعد چہارشنبہ کی رات 2 بجے انتقال ہوگیا ۔مرحوم ملت کے مسائل و سماجی مسائل پر مختلف پروگرامس پیش کیا کرتے تھے وہ ملت کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ متحرک رہا کرتے تھے ۔انکی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔پسماندگان میںاہلیہ ‘ فرزندگان و دختران شامل ہیں۔ نمازجنازہ جمعرات صبح 8 بجے مسجدابوہریرہ ، کوتہ پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین کوتہ پیٹ قبرستان میں عمل میں آئی ہے مزید تفصیلات کے لیے 9666555538پرربط کریں۔
٭٭ جناب محمد مختار احمد ولدجناب غلام رسول مرحوم کا عمر 58 سال ساکن کوڑنگل کا حال مقیم سرور نگر اچانک صبح انتقال ہوگیا ۔ شاہ عالم خان انجنیئرنگ کالج انوار العلوم کالج میں سینئر اسسٹنٹ کی حیثیت سے برسرخدمت تھے ۔ نماز جنازہ سرور نگر مسجد حنفیہ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور متصل مسجد حنیفہ قبرستان مںی تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے ، تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7207208433 پر ربط کریں ۔