انتقال

   

حیدرآباد:۔ جناب سہیل بن حسین سعیدی چین پٹہ میکانک کا بعمر 38 سال ساکن بہادر پورہ ولد جناب حسین بن علی سعیدی مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد 15 مئی بروز ہفتہ کو انتقال ہوگیا، نماز جنازہ بوقت 10 بجے شب اسی رات مسجد قطب شاہی مشک محل عطا پور میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں والدہ کے علاوہ اہلیہ ، فرزندان و دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8801983235 یا 8367576461 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد تجمل حسین سلیم ولد جناب محمد اسمعیل جگتیالی حال مقیم آدتیہ ٹاور ٹولی چوکی کا انتقال ہوگیا۔ تدفین مسجد اقصیٰ سے متصل قبرستان گلشن کالونی ٹولی چوکی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 88888-86894 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید یوسف ساجد قادری ولد جناب سید سیف الدین نجف قادری مرحوم کا بعمر 54 سال مختصر علالت کے بعد بروز پیر 17 مئی 2021 بوقت عصر انتقال ہوگیا۔ تدفین متصل گول قبرستان نزد مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346861783 یا 7702305656 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد شوکت علی وظیفہ یاب پوسٹل ڈپارٹمنٹ ولد جناب محمد جہانگیر علی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 18 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 19 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد کمیلہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات 9640140826 پر ربط کریں۔