انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب محمد محسن الدین ولد جناب محمد محی الدین ریٹائرڈ ٹی ایس آر ٹی سی ملازم کا مختصر علالت کے بعد 20 مئی کو فجر کے وقت انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20 مئی کو صبح 11 بجے مسجد بالن چودھری پہاڑی شریف میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ بابا شرف الدین پہاڑی شریف میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 مئی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد بالن چودھری میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9052420166 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد طاہر عالم خان فرزند جناب محمد عالمگیر خان شمسی مرحوم کا قلب پر حملہ کے باعث چہارشنبہ 19 مئی کو رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ، ایک دختر شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فاطمہ برنداون کالونی ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین عقب توپ خانہ مسجد قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز فجر مسجد فاطمہ، برنداون کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9705129574 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد رحیم خان ولد الحاج محمد عزیز خان مرحوم ساکن فرسٹ لانسرز ، احمد نگر کا مختصر علالت کے بعد بعمر 85 سال بروزچہارشنبہ 19 مئی کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپا ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ حضرت سید احمد بادپا ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ3 فرزندان ، ایک دختر شامل ہیں۔ زیارت بعد نماز جمعہ بمکان مرحوم مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885124496 یا 9391357835 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب وجاہت علی خان ولد جناب لیاقت علی خاں مرحوم کا بعمر 42 سال 13 مئی بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدرسہ اشرف العلوم سعیدآباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمال بی کا تکیہ کندیکل گیٹ میں عمل میں آئی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9393201873 یا 8639697735 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ عطیہ زرین زوجہ جناب سید سمیع الدین موظف صدر مدرس نظام آباد کا بعمر 53 سال کرسٹل ٹاؤن کالونی بنڈلہ گوڑہ کا مختصر علالت کے بعد 18 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین بعد نماز عشاء قبرستان سلطان دائرہ کرما گوڑہ نزد چنچل گوڑہ جیل عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے سیل نمبر9492211799 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد فاضل سینئر سوپر وائزر واٹر ورکس جدہ ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم کا بعمر 67 سال ساکن سوریہ نگرٹولی چوکی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین بعد نماز ظہر قبرستان عالم گیری مسجد شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے سیل نمبرس 9908786211 یا 7675821931 پر ربط کریں۔
٭٭ مولانا سید عابد بلگرامی ( کویت ) کی اہلیہ محترمہ سیدہ زاہدہ زیدی بنت علامہ سید اختر زیدی مرحوم و ہمشیر ہ ذاکر اہلبیت مولانا سید حیدر زیدی کا کل رات اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات سیل نمبرات 9052135081 یا 9849987835 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب احمد علی خان ولد جناب رحمن علی خان ریٹائرڈ سینئر سیکشن انجینئر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا مختصر علالت کے بعد 19 مئی 2021 بروز چہارشنبہ کو بعمر 74 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ماریڈ پلی قبرستان سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں پر عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور دو فرزندان جناب کاشف علی خان اور جناب معز احمد شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885889927 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد اعجاز الدین ولد جناب محمد بشیر مرحوم ساکن ملے پلی کا بروز جمعرات 20 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20 مئی کو ہی رات 11 بجے ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بیاٹری لائن‘ شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے فون : 9963273835, 9542228385 پر ربط کریں۔
محبوب نگر: حضرت شاہ محمد غوث پاشاہ قادری سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت برہنہ بادشاہؒ کا آج انتقال ہوگیا ۔ حضرت کی عمر (63) برس تھی ۔ تدفین مدرسہ عربیہ برہان العلوم محبوب نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 مئی بروز ہفتہ صبح 7.30 بجے مسجد قادر خان بادشاہ باڈلی ایراکنٹہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885980976 پر ربط کریں۔