Saturday , June 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد عبدالمجید انجینئر سیسکو کمپنی بنگلور ولد محمد عبدالجبار ریٹائرڈ اڈمنسٹریٹیو آفیسر ( سی آئی ڈی ) کا آج صبح 10-30 بجے دن حیدرآباد کنگس کالونی میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ جن کی عمر 38 سال تھی اور کچھ دن قبل ہی بنگلور سے حیدرآباد آئے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد جامع کنگس کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان رضوان کالونی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9248176317 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولانا محمد مشتاق احمد المعروف حقانی شاہ سیکشن آفیسر اے جی آفس ریٹائرڈ کا 13 اپریل بروز جمعرات کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد اکبریہ بیرون غازی بنڈہ علی نگر میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جمعہ 2 بجے مقرر ہے ۔ تدفین مسجد اکبریہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247652524/ 8247482846 پر ربط کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT