انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد محمود ولد جناب محمد یوسف مرحوم کا 26 مئی 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ ؒ ، مصری گنج کے عقبی حصہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885095848 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب ظہیر احمد خاں ولد جناب صغیر احمد خاں مرحوم کا بعمر 51 سال 30 اپریل بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، جناب سعید احمد خاں موظف اڈیشنل ڈی سی پی کے بھتیجہ اور جناب افضل محمد خاں کے برادر نسبتی ہوتے ہیں ۔۔

٭٭ جناب عبدالستار خاں عرف پرویز ولد جناب رشید احمد خاں مرحوم موظف سی ٹی او کا 2 مئی بروز اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، جناب سعید احمد خاں موظف اڈیشنل ڈی سی پی کے بھتیجہ ہوتے ہیں ۔۔

٭٭ پروفیسر خالد سعید سابق صدر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا چہارشنبہ 26 مئی کو شام انتقال ہوگیا ۔ پروفیسر خالد سعید 2004 میں صدر شعبہ اردو مقرر کئے گئے تھے ۔ وہ ڈین اسکول آف لینگویجس بھی رہے ۔ پروفیسر خالد سعید کچھ عرصہ کے لیے انچارج وائس چانسلر مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کی حیثیت سے فائز تھے اور 2015 میں وظیفہ حسن خدمت سے سبکدوش ہوئے ۔ نماز جنازہ جمعرات کو 27 مئی بعد نماز فجر مسجد عائشہ ٹیپو چوک رنگ روڈ گلبرگہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان پانی کی ٹانکی یداللہ کالونی گلبرگہ میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم پروفیسر خالد سعید کا آبائی وطن سگر شریف تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر ہے ۔ وہ جناب عبدالغنی کے دوسرے فرزند اور ممتاز ادیب و شاعر جناب حمید الماس کے برادر زادے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849236330 ۔ 9986636711 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج عبدالرحیم صدیقی کا انتقال ہوگیا ۔ حضرت تقریبا پچاس سال تک خلوص و للہیت کے ساتھ مدراس اسلامیہ کی خدمت انجام دئیے ۔ جن میں قابل ذکر مدارس دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد ، مدرسہ اسلامیہ فیض القرآن علی نگر آصف نگر ، مدرسہ اسلامیہ فیض القرآن رنگ روڈ ، مدرسہ تعلیم القرآن بورہ بنڈہ ، مدرسہ تعلیم الاسلام حکیم پیٹ ٹولی چوکی ، کوہیر کا معروف و مشہور ادارہ نور العلوم کوہیر ہیں ۔ ان تمام مدارس کے بانی و ناظم اعلیٰ رہے ۔ مرحوم کے فرزند نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ پسماندگان میں چار فرزند ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949306168 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید جعفر ساکن یاچارم (ضلع رنگاریڈی ) سابق ملازم گورنمنٹ ہاسپٹل یاچارم ولد جناب سید رسول مرحوم کا اتوار 23 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ اور تدفین یاچارم ( ضلع رنگاریڈی ) کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب سید انصر ، جناب سید بابو جانی و تین دختران شامل ہیں ۔ مرحوم سید جعفر جناب عارف الدین احمد کے پھوپی زاد بہنوائی ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9494237865 ۔ 9440367780 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ مسرت بیگم زوجہ جناب محمد مستان قادری کا انتقال بروز منگل 25 مئی کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عشرت محل دودھ باولی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین جمال بی کا تکیہ فتح دروازہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین فرزند و دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 27 مئی بروز جمعرات مسجد عشرت محل دودھ باولی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8500119201 پر ربط کریں ۔۔