انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب سید احمد کلیم الدین ولد جناب سید نبی سکریٹری و کرسپانڈنٹ کالج آف لینگویجس و سینئیر صحافی کا 31 مئی 2021 بروز پیر مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت میراں حسینی بغدادی لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247376648 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب عبدالنعیم ولد جناب عبدالکریم مرحوم کا 67 سال کی عمر میں اچانک یکم جون کو رات 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 جون کو صبح 10 بجے جامع مسجد دولھے خاں نواب چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین الہیٰ چمن چادر گھاٹ میں عمل میں آئی اور زیارت 3 جون کو بعد نماز فجر مسجد دولھے خاں نواب چنچل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 6 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ 4 دن قبل ان کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوا تھا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9133838042 ۔ 8019191724 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد سلیم ساکن چیلہ پورہ ( املی کا جھاڑ ) کی اہلیہ کا بروز منگل یکم جون 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد لعل علی خاں چیلہ پورہ میں ادا کی گئی ۔ زیارت بروز جمعرات 3 جون کو 12 بجے نماز ظہر تک مسجد لعل علی خاں ( املی کا جھاڑ ) میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949655397 ۔ 9866818786 پر ربط کریں ۔۔

گاندھی بھون کے اٹنڈر شبیر کا کورونا سے انتقال
کئی چیف منسٹرس اور پی سی سی صدور کی خدمات کا اعزاز ، کانگریس حلقوں میں مایوسی
حیدرآباد :۔ گاندھی بھون کے خدمت گذار اٹنڈر شبیر ( محمد شفیع ) کا کورونا کی وجہ سے آج انتقال ہوگیا ۔ یہ اطلاع عام ہوتے ہی کانگریس کے حلقوں میں مایوسی پہونچ گئی ۔ شبیر گذشتہ 30 سال سے گاندھی بھون میں کام کررہے ہیں ۔ کانگریس کا ہر قائد انہیں اچھی طرح جانتا پہچانتا ہے ۔ گذشتہ 5 دن سے وہ نمس ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے شبیر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے اپنے پارلیمانی پارٹی آفس کا شبیر کے ہاتھوں افتتاح کرایا تھا ۔ محمد شبیر ایک مخلص انسان تھے انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاست میں گاندھی بھون میں خدمات انجام دی ۔ بالخصوص سابق چیف منسٹرس کے وجئے بھاسکر ریڈی ، ایم چناریڈی ، این جناردھن ریڈی ، ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی ، کے روشیا ، این کرن کمار ریڈی کے علاوہ سابق صدور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈی سرینواس ، ایم ستیہ نارائنا ، ڈاکٹر کے کیشو راؤ ، بوتسہ ستیہ نارائنا ، پونالہ لکشمیا ، اتم کمار ریڈی کے علاوہ کئی مرکزی و ریاستی وزراء اور پارٹی کے اہم قائدین کی خدمات کرنے کا انہیں اعزاز حاصل ہے ۔ گاندھی بھون میں ان کی تصویر پر پھول نچھاور کرتے ہوئے پارٹی قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔۔