انتقال

   

حیدرآباد :۔ ممتاز ماہر قانون سید نور الدین حیدری ولد سید حسام الدین حیدری ایڈوکیٹ کا 2 جون بروز چہارشنبہ بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین متصل مسجد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد ابراہیم ملے پلی میں 4 جون بروز جمعہ بعد نماز فجر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند سید انور الدین حیدری ، سید منور الدین حیدری (دانش) شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ مرحوم ، سید تاج الدین حیدری اسپیک اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے حقیقی برادر ہوتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9908000020 ۔ 9347282888 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ اختر جہاں موظف ملازمہ ہندوستان کیرو ناٹیکل لمٹیڈ بالا نگر حیدرآباد زوجہ جناب محمد حامد حسین مرحوم موظف ٹکنیکل آفیسر ریاستی محکمہ صحت عامہ کا بعمر 74 سال 2 مئی کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 مئی کو بعد نماز فجر مسجد قطب شاہی ریڈ ہلز میں ادا کی گئی ۔ تدفین ، تکیہ صوفی صاحب روضتہ اصفیہ ، مہاتما گاندھی روڈ ، سکندرآباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان بشمول جناب محمد فیضان حسین شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505668942 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ اقبال فاطمہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر محمد اعظم کی صاحبزادی اور ڈاکٹر سید معز الدین ڈینٹل سرجن کی اہلیہ تھیں ۔ پسماندگان میں تین فرزندان سید مصطفی ، سید علی اور سید عمر ہیں ۔ تدفین درگاہ یوسفین سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9849065257 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رضیہ سلطانہ فارمیسٹ ڈی ایچ ایم او ایل آفس ریٹائرڈ زوجہ جناب ایم اے ستار خاں کا چہارشنبہ 2 جون کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادہ اور صاحبزادی ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9700839867 پر ربط کریں ۔۔