Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : جناب صالح بن محمد سعدی کا انتقال یکم مئی کو ہوا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد منصور خاں میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 مئی کو بعد عصر مسجد منصور خاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885258026 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جواں سال سید حسین عباس لائق عابدی مرحوم نوحہ خواں انجمن عون و محمد ، ابن مولوی سید کاظم حسین عابدی مرحوم بانی ادارہ چہاردہ معصومین ، برادر کلاں صدر انجمن فیض پنجتن سید حسن عباس ہاشم عابدی و سید حیدر عباس عابدی صدر انجمن عون و محمد کا 3 شعبان کو انتقال ہوا ۔ میت بمکان بانی ادارہ چہاردہ معصومین حسین نگر کالونی سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں مولوی کامران حیدر عزیز نے ادا کی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں ہوئی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب زیارت کے لیے جشن ظہور امام زین العابدین 5 شعبان المعظم بروز منگل 4-30 ساعت عصر بمقام عبادت خانہ حسینی مقرر ہے ۔ مولوی کامران حیدر مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394176214 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید احمد اللہ موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ فاریسٹ میدک کا آج انتقال ہوگیا ۔ وہ 70 برس کے تھے ۔ مسجد قوت الاسلام میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین متصل مسجد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ جناب احمد اللہ کی انتقال کی خبر سن کر محکمہ جنگلات کے ملازمین میدک کے علاوہ سنگاریڈی ، سدی پیٹ ، نظام آباد سے آکر دیدار کیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور لڑکا شامل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT