انتقال

   

حیدرآباد :۔ محترمہ مبین فاطمہ زوجہ جناب سید ندیم اللہ کا پیر کی شب 14 جون 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل 15 جون مسجد سالار جنگ ، چندو لال بارہ دری میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت سید صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ ، دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب محمد مشتاق احمد کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست کی ہمشیرہ ہوتی تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700254947 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ قوم مہدویہ کی معروف شخصیت نواب عدلی خان عرف مہدی نواب ساندوزئی ولد نواب محمد مندور خان ساندوزئی کا 15 جون کو 3:30 بجے دن انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، نواب بہادر یار جنگ علیہ الرحمہ کے بھتیجے تھے۔ چہارشنبہ 16 جون کو نماز جنازہ مرحوم کے مکان حمایت نگر سینٹ پال اسکول کے قریب میں بعد نماز ظہر 2:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ دوسری نماز جنازہ مشیرآباد دائرہ شاہ قاسم مجتہد گروہ ؒ میں بھی ادا کی جائے گی اور تدفین وہیں عمل میں آئیگی۔ مزید تفصیلات 9502905141 و 9502556768 اور 9704538820 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔ مرحوم ، رکن اسمبلی بہادر پورہ جناب معظم خان کے خسر تھے۔
٭٭ جناب اسد الرحمن ظفر ولد جلیل الرحمن بدر مرحوم انعامدار نرمل ساکن سعید آباد حیدرآباد کا کل رات دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین دبئی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799456183 پر ربط کریں ۔۔