انتقال

   

حیدرآباد: پروفیسر شاہ منظور عالم ولد جناب شاہ فصیح عالم سابق وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی و پروفیسر جیوگرافی ڈپارٹمنٹ عثمانیہ یونیورسٹی کا منگل کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد البقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پروفیسر منظور عالم کے انتقال پر کئی ممتاز شخصیتوں اور تعلیمی شعبہ سے وابستہ افراد نے تعزیت پیش کی ۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9818386745 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔

٭٭ جناب داؤد خاں ولد جناب یار محمد خاں مرحوم موظف ملازم محکمہ آر ٹی سی ساکن بہادر پورہ کا قلب پر حملہ کے باعث 21 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد بہادر پورہ میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین حسینی پورہ بہادر پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 بھائی اور ایک بہن شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 24 جون بعد عصر جامع مسجد بہادر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7794974516 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاجہ عائشہ سبحانی بنت جناب محمد بشیر الدین مرحوم و زوجہ الحاج سید عبدالباسط (واجد) ریٹائرڈ ٹیچر یونک ہائی اسکول و نیو پروگریسیو ہائی اسکول ملک پیٹ کا مختصر علالت کے بعد منگل کی شام انتقال ہوگیا۔ تدفین اسی رات بڑا قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعرات 24 جون بعد نماز عصر مسجد آمنہ سلطان شاہی میں مقرر ہے۔ تفصیلات 9885855672 پر ربط کریں۔

جدہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب سید احسان الرحمن وحید ساکن الجبیل کالونی فلک نما حال مقیم جدہ کا چہارشنبہ 23 جون کو کنگ عبدالعزیز ہاسپٹل جدہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب سید دانش الرحمن ، ماسٹر سید حفیظ الرحمن عرف ناجش شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700784425 ۔ 9346415140 پر ربط کریں ۔۔