انتقال

   


سابق ڈائرکٹر دوردرشن
جناب انیس الحق کا انتقال
حیدرآباد: دوردرشن کیندر حیدرآباد کے سابق ڈائرکٹر جناب انیس الحق کا بعمر 77 سال منگل کو بنگلور میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بنگلور میں عمل میں آئی ۔ جناب انیس الحق 1998 ء میں دوردرشن حیدرآباد کیندر کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے نمایاں خدمات دے چکے ہیں۔ انہوں نے اردو پروگراموں میں اضافہ کرتے ہوئے کئی شعراء اور ادیبوں کو دوردرشن پر موقع دیا تھا ۔ جناب انیس الحق کا کشمیر تبادلہ کردیا گیا تھا ۔ بعد میں وہ ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل دوردرشن کے عہدہ پر فائز ہوئے اور نئی دہلی میں وظیفہ پر سبکدوش ہوئے ۔ بعد میں وہ اپنے آبائی مقام بنگلور منتقل ہوگئے تھے ۔ جناب انیس الحق اردو کے قلمکار تھے، ان کے افسانے شمع ، بیسویں صدی کے علاوہ ملک کے دیگر رسالوں میں شائع ہوتے رہے ۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے مرحوم کے فرزند کاشف سے فون نمبر 09845251344 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ محترمہ اصغری بیگم زوجہ جناب محمد نفیس احمد ( مالک اورینٹ میڈیکل ہال ، ملک پیٹ ) کا بروز جمعرات یکم جولائی 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ ، ٹی وی ٹاور ، ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9652778686 پر ربط کریں ۔۔
جدہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب سید رشید احمد ولد جناب سید میر ساکن الحسنات کالونی کا بعمر 82 سال یکم جولائی 2021 بروز جمعرات کی صبح جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جدہ میں بعد مغرب ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9542490897 ۔ 7702714682 پر ربط کریں ۔۔