انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب اشفاق احمد ولد جناب صدیق احمد ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد سلیم نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 3 جولائی کو بعد عصر جامع مسجد سلیم نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 دختران شامل ہیں۔
٭٭ جناب محمد شرف الدین احمد وظیفہ یاب اسسٹنٹ ڈائرکٹر انیمل ہسبینڈری ولد حکیم محمد فضل اللہ قادری مرحوم کا علالت کے باعث کیئر ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 جولائی کو بعد نماز جمعہ عالمگیر مسجد ، شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ شریف موسیٰ قادری ؒ فرمان واڑی ، عابڈز میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر9346357139 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب مسعود قادری عرف مسعود جاوید پروپرائٹر پرنٹ پاؤنٹ اڈورٹائزنگ ایجنسی اور ایڈیٹر ’ تصوف ‘ ماہانہ میگزین ولد جناب سید عبدالرزاق قادری مرحوم ساکن مراد نگر کا بعمر 73 سال قلب پر حملہ کے باعث 2 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد قطب شاہی کمہارواڑی آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات9885311447 یا 9705400052 پر ربط کریں۔
٭٭ سماجی قائد جناب عبداللطیف ظفر کی اہلیہ محترمہ نکہت سلطانہ عرف نکہت ٹیچر موظف ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول سٹی ماڈل کا جمعرات کی شام انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جمعہ مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ انہوں نے شہر کے متعدد مدارس میں خدمات انجام دیں ۔ دوران ملازمت ان کو صدر جمہوریہ کے باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پسماندگان میں تین دختران اور فرزند عبدالباری لئیق شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440858189 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج سید اطہر قادری ( سرکل انسپکٹر آبکاری ) ولد الحاج سید طاہر قادری ساکن چنے کی بھٹی مصری گنج کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم جولائی بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ جمال بی فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 7799822002 یا 8297869977 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔ جناب سید خواجہ احتشام الدین ولد جناب سید خواجہ معین الدین مرحوم ساکن آغا پورہ چارقندیل کا یکم جولائی 2021 کو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز جمعہ ملبوکی ڈبلیو 15 کنسن ( یو ایس اے ) میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8330941235 یا 6303536451 پر ربط کریں۔