Tuesday , August 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /18 مئی ( راست )جناب محمد سعید الزماں یوسف ماما ولد جناب محمد عبدالحق مرحوم انجینئیر ساکن آغاپورہ کا مختصر علالت کے بعد بعمر 69 سال 18 مئی بروز جمعرات دمام سعودی عربیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین مسجد الریان دمام میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885201946/ 040-65155650 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد /18 مئی ( راست ) جناب شیخ شکیل احمد ولد جناب شیخ مشتاق احمد کا بعمر 28 سال بروز چہارشنبہ 7 بجے شب اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966945932/ 9849814583 پر ربط کریں۔

٭٭ اہلیہ الحاج سید ظہورالدین جعفر مرحوم کا 18مئی بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 19مئی بعدنماز جمعہ جامع مسجد باغ جہاں آراء میں ادا کی جائیگی۔ مرحومہ کو تین فرزندان سیدغوث محی الدین قادری ‘ سید خواجہ محی الدین ‘ سید جاوید محی الدین قادری اور ایک دختر شامل ہیں۔تدفین قبرستان عباداللہ شاہ قادری میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908079896 – 9533862623ربط کریں۔

٭٭ محترمہ شمیم سلطانہ زوجہ جناب محمد موسیٰ مرحوم ولد جناب محمد عبدالغفور مرحوم مالک رشید سپلائنگ کمپنی چادرگھاٹ کا بعمر75سال انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد کھڑاویں شاہ سلطان پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان مسجد الماس چادر گھاٹ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر اور ایک فرزند محمد شوکت حال مقیم امریکہ شامل ہیں۔ مرحومہ ، جناب محمد عبدالباسط مالک رشید فنکشن ہال چادرگھاٹ کی ہمشیرہ تھیں۔ فاتحہ سیوم 19؍مئی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد کھڑاویں شاہ سلطان پورہ میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے 040-65791480 اور موبائل نمبر 9849032318 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT