Saturday , August 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید علی اکبر رضوی ابن سید حیدر عباس رضوی فارسٹ رینج آفیسر کا جمعرات کی الصبح اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین کل دوپہر بوقت ظہر دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ کل بروز ہفتہ زیارت ، عاشور خانہ ابوالفضل عباس موقوعہ ہمایوں نگر نزد مہدی پٹنم شام چار بجے مقرر ہے ۔۔

٭٭    جناب محمد عبدالقادر عرف شکیل فیروز ولد محمد اسماعیل ( جدہ ) کا 8 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بغدادیہ واقع سنتوش نگر میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان درگاہ سید احمد بادپا فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 اکٹوبر ہفتہ کو بعد نماز عصر مسجد بغدادیہ واقع سنتوش نگر میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، جناب محمد واحد شریف اور جناب محمد خالد شریف پارٹنر ہل ٹاپ پٹرول پمپ کے بھانجے تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9246293624 ۔ 9391062675 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT