Friday , July 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 مئی (راست) جناب ظہیر بن صالح بلاول (عروج بھائی) کے بڑے بھائی مغلپورہ کی مشہور شخصیت الحاج محمد بن صالح بلاول ولد جناب صالح بن سعید بلاول مرحوم کا بعمر 72 سال اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ساجدہ بیگم مغلپورہ کمان میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین پیلی درگاہ بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 مئی اتوار کو بعد نماز عصر مسجد ساجدہ بیگم مغلپورہ کمان میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران اور 5 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات  9848062543 ، 9885656402 پر ربط کریں۔
00 محترمہ زہرہ بتول بیگم اہلیہ مرحوم قاری سید عبدالکریم حسینی بغدادی کا 19 مئی جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین قبرستان الہٰی مسجد چادرگھاٹ بعد نماز جمعہ عمل میں آئی۔ پسماندان میں چار فرزندان و چار دختران شامل ہیں۔ فون نمبر 8790572122 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 20 مئی (راست) جناب سید احمد حسینی قادر پیر بغدادی کی  اطلاع کے بموجب حیدرآباد دکن کی بزرگ شخصیت حضرت سید محمد عبدالسلام حسینی رفاعی البغدادی المعروف سلام شاہدی فرزند اصغر حضرت پیر سید محمد عبدالرحمن قادری بغدادی المعروف بڑے بغدادی ؒ کا مختصرسی علالت کے بعد ہفتہ 20 مئی کی صبح انتقال ہوگیا۔ مرحوم حضرت سید غوث پیر بغدادی صاحب ؒ کے بھائی اور پیربغدادی حضرت سید محمدالحسینی رفاعی قادری (نقیب روضہ رحمانیہ خطہ صالحین) اور حضرت سید سادات پیر بغدادی کے چچا ہوتے ہیں۔ نماز جنازہ اتوار 21 مئی کو بعد نماز عصر مسجد افضل گنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ روضہ رحمانیہ خطہ صالحین نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985595660 ، 9110735093 پر ربط کریں۔ پسماندگان میں ایک فرزند سید مسعود ارشد حسینی قادری بغدادی اور ایک دختر شکاگو امریکہ میں مقیم ہیں۔ مرحوم کے داماد سید شاہ احمد معین الدین حیدر پاشاہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT