انتقال

   


حیدرآباد: 13 جولائی (راست) جناب حافظ سید ضیاء الدین خطیب و امام مسجد حسان ہمایوں نگر اور پرنسپل دکن اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر کا انتقال ہوگیا۔ وہ ایچ ایم ڈی اے میں پلاننگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نماز جنازہ مسجد حسان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849909720 پر ربط کریں ۔
٭٭ ماسٹر محمد مزمل علی ولد جناب محمد منور علی کا مختصر سی علالت کے بعد چار سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ وزیر داخلہ محمد محمود علی کے بھائی محمد علی کے پوترے اور منیر پٹیل اسٹیٹ کونسل ممبر سی پی آئی کے نواسے تھے۔ نماز جنازہ مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 7207863954 پر ربط کریں۔