انتقال

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب معز جمال ولد جناب محمد قاسم موظف اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر ( اے سی ٹی او ) کا بعمر 71 سال مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فردوس وجئے نگر کالونی میں آج بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد عالمگیری قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 23 جولائی بعد نماز عصر مسجد فردوس ، وجئے نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6309275129 ۔ 8096105144 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد مقصود علی ( محکمہ رجسٹریشن نظام آباد ) ولد جناب محمد محمود علی مرحوم ساکن ملک پیٹ کا 21 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور ملک پیٹ بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 23 جولائی کو بعد عصر مسجد نور ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995678161 ۔ 7780315597 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اسمعیل ولد جناب محمد غوث الدین مرحوم کا بہ عمر 90 سال ساکن احمد نگر شمس آباد کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد احمد نگر شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اولیاء بی صاحبہ سدانتی شمس آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390029330 ۔ 9849476151 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ زہرا بیگم بنت مولوی سید محمد مہدی نجفی اہلیہ جناب تقی عسکری ولا کا کل انتقال ہوگیا ۔ دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی کی اقتداء میں نماز میت دائرہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے ، دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مجلس زیارت 23 جولائی کو بعد نماز جمعہ مسجد جعفری کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394029714 پر

٭٭ جناب محمد یوسف ولد جناب محمد ابراہیم کا 22 جولائی 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8328025978 ۔ 9014574438 پر ربط کریں ۔۔


عمان میں انتقال
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب میر امجد علی ( مقیم عمان ) ولد جناب میر مظہر علی مرحوم کا انتقال 22 جولائی کی رات کو عمان میں ہوگیا ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 8099198188 ۔ 8008870286 پر ربط کریں ۔۔

ربط کریں ۔۔