انتقال

   

حیدرآباد ۔ 24 جولائی (راست) جناب محمد یٰسین عرف محمد پاشاہ ولد جناب محمد حسین ساکن قلعہ لنگر حوض کا بعمر 79 سال 23 جولائی جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 25 جولائی اتوار کو 10 بجے دن مسجد نور احاطہ درگاہ حضرت سیدنا محبوب اللہؒ، قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین ریاض مدینہ احاطہ درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ ؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9346887429 ، 9885091979 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عزیز ولد جناب غلام علی پٹیل مرحوم کا بعمر 85 سال مختصرسی علالت کے بعد 24 جولائی 2021ء ہفتہ کو بوقت صبح بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ موسیٰ رام باغ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم کل بعد نماز عصر جامع مسجد محمدیہ موسیٰ رام باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9553002452 ، 9346325286 پر ربط کریں۔