انتقال

   


حیدرآباد۔/31 جولائی، ( راست ) جناب علی رضا صدر سیرت الزہرہ کمیٹی کی اطلاع کے بموجب کمیٹی کے سرپرست و شیعہ قوم کی ہردلعزیز شخصیت جناب میر حسن علی ابن میر حسین علی کا کل بعد نماز فجر ان کی قیامگاہ واقع بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا۔ 30 جولائی کو دائرہ حضرت میر مومن میں تدفین عمل میں آئی۔ مجلس زیارت یکم اگسٹ شام 4:30 بجے بمقام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبرات 9849040140 ۔ 9848040140 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
00 جناب سید واجد علی المعروف غوث بھائی ولد جناب سید بہادر علی مرحوم کا 28 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد نور قاضی پورہ میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم یکم ؍ اگست اتوار کو بعد عصر مسجد نور درگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہؒ قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 8019174334 ، 7032867296 پر ربط کریں۔