انتقال

   

حیدرآباد۔ یکم ؍ اگسٹ، ( راست ) جناب محمد عبدالحق ولد محمد عبدالقادر مرحوم کا یکم اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شام بیگ ‘ کومٹ واڑی دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان درگاہ بود علی شاہ ؒ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات 7780167787 ، 9959417074سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
l جناب محمد عبدالرحیم پروپرائٹر کریم کلکشن ملے پلی، ولد محمد عبدالکریم مرحوم کا قلب پر حملہ کے باعث جمعہ 30 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات 9542455701 ، 8074075985 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
l محترمہ حفیظ بیگم بنت محمد غازی صاحب مرحوم زوجہ محمد احمد صاحب مرحوم کا بعمر88 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پرانی عید گاہ میں ادا کی گئی اور تدفین نظام آباد میں مسجد کچیاں قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میںتین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ تفصیلات 9849583751 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔ یکم؍ اگسٹ، ( راست ) جناب محمد عظیم الدین حسین صدیقی المعروف مقصود ولد جناب محمد حفیظ حسین صدیقی (مہتمم پولیس ) کا ہفتہ 31 جولائی کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ تدفین سینٹ لوئیس امریکہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات 040-23234479 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔