Tuesday , September 26 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( راست ) : محترمہ شریف فاطمہ زوجہ جناب سید امان اللہ مرحوم کا 5 جون 2017 کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد نماز جنازہ قبرستان چیونٹی شاہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 جون کو مسجد چیونٹی شاہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ڈاکٹر سید اسد اللہ حسینی ، سید فہیم احمد اور ڈاکٹر انجم و عذرا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8886697041 ۔ 23536674 پر ربط کریں ۔۔

 
٭٭    جناب محمد یوسف ولد جناب محمد غوث مرحوم ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹبل کا 6 جون کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ 7 جون کو مسجد زہرا بیگم علی باغ کالا پتھر میں نماز جنازہ بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عنداللہ شاہ بشیر باغ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 جون بروز جمعہ مسجد زہرا بیگم علی آباد بعد عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849184810پر ربط کریں ۔۔

 

مانو کے اسسٹنٹ پروفیسر کا دیہانت
حیدرآباد، 7؍ جون (پریس نوٹ) ڈاکٹر کویتا مینا ، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز، کا کل بعمر 31 سال کیئر ہاسپٹل، بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر کویتا راجستھان کی متوطن تھیں۔ پسماندگان میں ان کے شوہر جناب نند لال مینا اور نومولود لڑکا شامل ہیں۔ان کی نعش کو آخری رسومات کے لیے بذریعہ طیارہ راجستھان لے جایا گیا۔ ڈاکٹر مینا، 10؍ اپریل 2013 کو اُردو یونیورسٹی سے وابستگی سے قبل سنٹرل یونیورسٹی آف راجستھان میں تدریسی خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ان کا شمار شعبہ کے قابل اور مقبول اساتذہ اور محققین میں رہا ہے۔ڈاکٹر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر جو یونیورسٹی کے کارگزار رجسٹرار بھی ہیںنے ڈاکٹر مینا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور ایک بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں یونیورسٹی پسماندہ خاندان کے ساتھ ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT