Tuesday , October 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محترمہ زینب فاطمہ عرف شاہین زوجہ جناب سید ظہیر الدین عرف حامد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر بروز منگل مسجد ناریل گر میں ادا کی جائے گی اور تدفین مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد ناریل گر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 9849866683 پر ربط کریں۔۔
٭٭    فاتح کرناٹک خطیب اہلسنت مولانا محمد منصور علی خاں قادری رضوی محبوبی ، صاحبزادہ حضرت مفتی محمد محبوب علی خاں مفتی بمبئی کا طویل علالت کے بعد 6 اکٹوبر کو ممبئی میں انتقال ہوگیا ۔ مولانا سید معین اشرف نے نماز جنازہ پڑھائی اور مولانا محبوب علی خاں کے پہلو میں تدفین عمل میں آئی ۔ مولانا مرحوم شعلہ بیان مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار خوبیوں کے حامل تھے ۔ مدرسہ دینیہ غوثیہ رضویہ واقع حکیم پیٹ ٹولی چوکی میں مولانا محمد منصور علی خاں قادری رضوی کے لیے قرآن خوانی بہ سلسلہ ایصال ثواب منعقد ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989433792 ۔ 02223085922 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد حسین عرف حاجی پٹیل موضع ضبطی شنور شنکرم پیٹ منڈل تعلقہ رامائن پیٹ ولد جناب محمد اکرم الدین مرحوم کا 12 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ ضبطی شنور میں ادا کی جائے گی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان احمد حسین ، محمد الطاف اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9014812679 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب سید صادق علی ولد جناب سید حاجی سید کرامت علی مرحوم کا 12 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا اور تدفین مسجد بلال ایچ ایم ٹی ناچارم میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573175031 ۔ 9959069049 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT