انتقال

   

مٹ پلی ۔ کونسلر محمد شاکر حسین صدیقی کے والد محمد قاسم ( موظف ملازم سرکاری ) کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ بسم اللہ مسجد میں امام و خطیب مفتی عبدالمعز شامزی نے پڑھایا ۔ مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440002658 پر ربط پیدا کریں ۔


انتقال
نلگنڈہ ۔ نلگنڈہ کی مشہور و معروف شخصیت جناب محمد اصغر علی ولد جناب شیخ علی مرحوم المعروف اصغر ٹیلر نلگنڈہ کا قبل از جمعہ قلب پر حملہ کی وجہ 67 سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی میت کو ان کے آبائی وطن مستقر نلگنڈہ ان کے چھوٹے بھائی مولانا محمد اطہر علی حسامی کے مکان پنچہ شاہ لایا گیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد گڑھی ( مرکز) میں ان کے بڑے فرزند حافظ محمد وحید الزماں رضوان نے پڑھائی بعد ازاں نزد عیدگاہ قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 4 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں مزید تفصیلات کیلئے 8008665449 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭٭