انتقال

   

حیدرآباد۔ /8اگسٹ، ( راست ) محترمہ کوثر رشید سابق جوائنٹ سکریٹری محکمہ پنچایت راج حکومت آندھرا پردیش اہلیہ جناب احسان لطیف مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ پروفیسر غلام دستگیر رشید مرحوم کی دختر تھیں۔ نماز جنازہ مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات فون نمبر 8801321158 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭٭ محترمہ صغریٰ بیگم زوجہ مولانا الحاج محمد جہانگیر نقشبندی سابق استاذ تفسیر جامعہ نظامیہ ، سابق لیکچرر لطیفیہ عربک کالج مغلپورہ و سابق سینئر مدرس اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ ساکن مصری گنج کا طویل علالت کے بعد اتوار 8 اگسٹ کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 8 اگسٹ کو بعد نماز عشاء مسجد درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان نقشبندی چمن ( احاطہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب ؒ ) میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 7 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں مزید تفصیلات کیلئے فون 9290077203 یا 9441294954 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم پیر 9 اگسٹ کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب ؒ مصری گنج میں مقرر ہے۔

٭٭ حضرت سید نور محمد ولد حضرت سید ابراہیم قمر المعروف قمر الشعراء کا ہفتہ کی سہ پہر تین بجے اپنے مکان واقع چنچلگوڑہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ کی شام بعد نماز عشاء رات 9 بجے مسجد مولوی صاحب چنچلگوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میراں سیدنا شاہ ابراہیم ؒ میں عمل میںآئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9247677513 یا 8317548330 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ جہانگیر بی زوجہ جناب محمد یوسف مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد بروز اتوار 8 اگسٹ 2021 کو بعد ظہر بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد لعل محمد بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد ضیاء الدین بھٹی آہک میں عمل میں آئی۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات8179669055 یا 9121886460 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب شیخ ذاکر حسین ولد جناب شیخ حسین مرحوم ڈپٹی جنرل منیجر او اینڈ ایم ڈیویژن ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی ساکن سمتا کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 53 سال 7 اگسٹ 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8978599491 یا 9441040289 پر ربط کریں۔