انتقال

   


حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : ڈاکٹر سارعہ ثنا اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری مفخم جاہ انجینئرنگ کالج بنت جناب خواجہ صدیق احمد مرحوم کا انتقال بروز چہارشنبہ یکم محرم 11 اگست کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 بجے شب جامع مسجد اے سی گارڈ پر اور تدفین احاطہ حضرت موسیٰ قادریؒ ، فرمان واڑی عابڈس پر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزند سید محمد احمد ہمشیرہ فاطمہ احمد لکچرار والدہ محترمہ امتہ الغفور صادقہ شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 3 محرم جامع مسجد بمکان صراط الحمید اے سی گارڈ پر بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790143986 ۔ 9246195066 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ حبیب النساء بیگم دختر نواب محمد امین الدین ‘ زوجہ عبدالنواب خان کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ معین روڈ چمپا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین پنجہ گٹہ قبرستان میںانجام پائی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 13 اگسٹ کو بعد نماز جمعہ مسجد محمدیہ مین روڈ چمپا پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیل فون 8688113709 و 9704172728 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب سید ندیم اللہ حسینی ساکن ٹولی چوکی سابق میڈیکل آفیسر کا بعمر 80 سال 12 اگست کو بعد نماز عشاء خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ حسین شاہ ولی میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین درگاہ حسین شاہ ولیؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897647526 ۔ 9247867867 ۔ 9246116658 پر ربط کریں ۔۔