انتقال

   

حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( راست ) محترمہ سیدہ مرتضی بیگم اقبال پاشاہ بنت جناب میر محمد علی ، اہلیہ جناب مرزا مومن علی بیگ مہدی بھائی کا 8 محرم بروز اتوار صبح 11 بجے انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9703613117 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ جمیل النساء ( حسینی بیگم ) زوجہ جناب مظہر الدین مرحوم کا 7 ستمبر رات دو بجے بعمر98 سال ایودھیا نگر مہدی پٹنم میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر گنبد کی مسجد مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین مستعد پورہ میں عمل میں آئی۔ زیارت 10 ستمبر بعد نماز عصر گنبد کی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9177787486 پر ربط کریں۔
ll حضرت مولانا ڈاکٹر سید عبدالرحمن طاہرؔ قادری نقشبندی ولد حضرت مولانا سید عبدالقیوم قادری نقشبندیؒ کا آج شام مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9 ستمبر پیر کو بعد نماز ظہر (1.30 بجے) مسجد آستانہ شطاریہ، دبیرپورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت نورالعلیٰ قادری نقشبندیؒ اصفیاء باغ رین بازار میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم حضرت سید شیخن احمد شطاری کاملؒ کے ہمشیرزادہ، مولانا سید عبدالولی قادری سابق امیر جامعہ نظامیہ و اسٹرکچرل انجینئر کے برادر خورد اور مولانا سید قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ اور مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ رکن اسمبلی کے برادر نسبتی ہوتے تھے۔ فاتحہ سیوم 13 ستمبر بروز جمعہ 4 بجے شام بمکان ولی قادریؒ روڈ نمبر 13 بنجارہ ہلز میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائیل نمبر 9010995261 پر ربط کریں۔