انتقال

   


٭٭ جناب علی بن عوض مخاوی ولد جناب عوض بن عبداللہ مرحوم ساکن پھول باغ کا طویل علالت کے بعد 9 اگسٹ بروز پیر 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین پہاڑی شریف درگاہ بابا شرف الدین ؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 6304496407 ۔ 6304809514 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ممتاز الدین موظف تحصیلدار ساکن سالار جنگ کالونی کی اہلیہ کا 14 اگسٹ کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ سالار جنگ کالونی کی جامع مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور لنگر حوض کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر +918309501057 پر ربط کریں۔
٭٭ ( راست ) محترمہ سیدہ جیلانی بیگم عرف سنجیدہ بیگم دختر حضرت سید شاہ شمس الدین پیر قادری الجیلانی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بارگاہ سیدی شمس المشائخ صلالہ بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان عید گاہ بالا پور میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم پیر بعد نماز عصر مسجد بارگاہ حضرت سید شاہ امام علی پیر قادری بالا پور میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں محمد علی عمران قادری، محمد دریش محی الدین قادری اور محمد بادشاہ محی الدین قادری شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 8297460461 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ الحاج محمد احمد قریشی ( ظفر روڈ ) ولد محمد ابراہیم قریشی مرحوم کا بروز اتوار طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر 16 اگسٹ بروز پیر جامع مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8885442278 یا 9848947867 پر ربط کریں۔