انتقال

   


حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : دکن کی ممتاز و معروف علمی شخصیت حضرت مولانا حافظ سید حماد بن ذکی المظاہری کا بروز جمعہ بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ مولانا کا دعوت و تبلیغ سے گہرا تعلق تھا ۔ پوری زندگی دعوت و تبلیغ کی مسلسل محنت میں لگے ہوئے تھے ۔ مدرسہ الہیہ کی نظامت کی خدمت کے ساتھ ساتھ بلاناغہ مطب میں اہتمام اور پابندی کے ساتھ مریضوں کے علاج میں مشغول رہتے تھے ۔ ان کی مثالی خدمات میں مدارس الہیہ کا قیام ایک لازوال کارنامہ ہے ۔ حضرت کا نصف صدی تک نماز تراویح میں 5 پارے قرآن مجید سنانے کا معمول تھا ۔ حضرت مولانا کی رحلت ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہے ۔ حضرت مولانا ایک دینی علمی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ پسماندگان میں 5 صاحبزادگان اور 3 صاحبزادیاں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے ۔ آمین ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848060668 ۔ 9989254785 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد کوثر ولد جناب محمد یوسف ساکن نماز گراونڈ آغا پورہ کا بعمر 52 سال 27 اگست بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ تدفین دھوبن کی مسجد دارالسلام میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 8919117837 ۔ 9491637041 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شکیل الرحمن ولد جناب محمد جمیل الرحمن موظف اے ایس آئی محکمہ پولیس کا 2 ستمبر 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ لنگر حوض درگاہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض درگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 4 ستمبر کو بعد عصر مسجد درگاہ لنگر حوض میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8465816803 ۔ 7989457740 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نذیر الدین ولد جناب محمد شریف الدین مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ٹپہ چبوترہ اسکول و رکن جماعت اسلامی ہند گوشہ محل کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 10-30 بجے صبح مسجد اقصیٰ نٹراج نگر جھرہ ٹپہ چبوترہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ٹپہ چبوترہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7993647306 پر ربط کریں ۔۔
کینڈا میں انتقال
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد نجم الدین فضل ولد جناب محمد شہاب الدین مرحوم کا یکم ستمبر 2021 کو کینڈا میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم سمین کمپنی کینڈا میں منیجر تھے ۔ تدفین بعد نماز ظہر 2 ستمبر کو کینڈا میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا ، 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849098417 ۔ 040-24653741 پر ربط کریں ۔۔