انتقال

   


حیدرآباد۔/4ستمبر، ( پریس نوٹ) جناب خواجہ شمس الدین المعروف سلیم پاشاہ ولد جناب خواجہ محبوب مرحوم مالک نان منشی (نامپلی ) کا بعمر 56 سال قلب پر حملہ کے باعث 3 ستمبر کی شام 7 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 4 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد شطاریہ دبیر پورہ دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت شاہ خاموش ؒ نامپلی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 5 ستمبر کو بعد نماز مسجد شطاریہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9966059253 یا 9160160926 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد ابراہیم علی موظف ملازم محکمہ برقی کی اہلیہ کا انتقال 3 ستمبر بروز جمعہ کی شب ہوگیا۔ نماز جنازہ عید گاہ میدان سدی پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل ہائی اسکول قبرستان عمل میں آئی۔ مرحومہ، اعظم علی جاوید نائب صدر تنظیم المساجد سدی پیٹ کی والدہ تھیں۔