انتقال

   

حیدرآباد 5 ستمبر (راست) الحاج نعمت خان ابن رحمت خان مرحوم کا 4 ستمبر 2021 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بعمر 68 سال انتقال ہوگیا۔ 5 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر نماز جنازہ جامع مسجد قادریہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف حضرت سید احمد بادپا ؒ احمد نگر فرسٹ لانسرزمیں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ نئی بستی فرسٹ لانسرز میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885986306 یا 9391357835 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عظمت قریشی ولد جناب محمد رحیم الدین قریشی عرف پاشو میاں چوڑی بازار والے آغا پورہ کا بعمر 43 سال 5 ستمبر 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 ستمبر کو مسجد دھوبن آغا پورہ دارالسلام روڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت بہار علی ؒ ، پان منڈی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8886181345 یا 7981233075 پر ربط کریں۔
٭٭ نواب محمد سیف الدین خان ولد نواب محمد رشید الدین خان کا 5 ستمبر 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 ستمبر کو مسجد عرفان ریڈ ہلز میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین ٹھگی جیل نمبولی اڈہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد رشید الدین خان سے فون نمبر 9959896007 پر ربط کریں۔
٭ یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ معروف مزاح نگار، سنجیدہ، مزاحیہ و نعت گو شاعر جناب سید فرید احمد قادری المعروف بہ فرید سحر کی خواشدامن محترمہ اختر بیگم زوجہ جناب سید نظام الدین مرحوم موظف بی ڈی او کا 4سپٹمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 5 سپٹمبر کو بعد نماز ظہر مسجد عباد اللہ شاہ چنچلگوڑہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند سید مظفر الدین ساجد انجینئیر حال مْقیم جدہ اورایک دخترشامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 7سپٹمبر کو بعد نماز عصر مسجد عباد اللہ شاہ چنچلگوڑہ میں مقرر ہے۔
٭ الحاجہ فاطمہ سلطانہ زوجہ جناب سید عبدالحامد مرحوم گورنمنٹ اسکول کی ریٹائرڈ ٹیچر تھیں۔ 3 ستمبر 2021 ء بروز جمعہ کو بعمر 76 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 985568695 یا 9849057619 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ زینب اطہر فیضی بنت جناب علی بن صالح القیطی زوجہ ڈاکٹر آفتاب احمد فیضی ساکن نامپلی کا مختصر سی علالت کے بعد بروز اتوار بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ تدفین عقب قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9963071786 یا 8897120012 پر ربط کریں۔