انتقال

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست )۔ جناب صوفی حمزہ زوہیب ولد جناب صوفی رئیس الدین چشتی ابوالعلائی کا بعمر 29 سال ‘ہفتہ 11 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 12 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد فلسطین جدہ (سعودی عرب) میں ادا کی گئی اور تدفین جدہ قبرستان میں ہی عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 14 ستمبر بروز منگل بعد نماز عصر بمقام درگاہ حضرت صوفی باباؒ جل پلی مقرر ہے۔ مرحوم حضرت صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین کے حقیقی برادر زادہ اور صوفی رئیس الدین چشتی ابوالعلائی کے فرزند اکبر تھے۔ تفصیلات کیلئے9848591786 یا 9398034960 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : الحاج محمد احمد علی عرف افسر علی مرحوم مینار بک ڈپو چارمینار حیدرآباد کی اہلیہ محترمہ سیدہ طاہرہ بانو کا علالت کے باعث آج صبح 6 بجے خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد وزیر علی ، فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت شاہ راجو قتالؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 14 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد گنڈے مرزا ، دودھ باولی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849531485 پر ربط کریں ۔۔
دارالقضاء جامعۃ المؤمنات کا آج اجلاس
حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : دارالقضاء جامعتہ المومنات کا اجلاس بروز منگل 5 تا 8 بجے شام مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات کی نگرانی میں مقرر ہے۔ ۔