انتقال

   


حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید میراں ساکن بھولکپور مشیر آباد کا 20 ستمبر بروز پیر بعمر 82 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 ستمبر بروز منگل کو 10-30 بجے دن مسجد مہدویہ بھولکپور مشیر آباد میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے ، دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9849748112 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حیدرآباد کے نامور مزاحیہ فنکار و ڈرامہ آرٹسٹ جناب سید واجد علی ( جمشید خاں ) ولد جناب سید فاروق علی مرحوم کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 ستمبر بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروق اروند نگر کالونی لائن 16 ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ جمشید خاں مرحوم نے ادراک کو پنجے پلے کے علاوہ حیدرآباد کے منچلے شو کے ذریعہ کئی فنکاروں کو موقع دیا ۔ ملک و بیرون ملک کئی شوز پیش کرچکے ہیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9000826767 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا کمال علی بیگ سابق ملازم انڈین نیوی ولد جناب مرزا باقر علی بیگ ساکن ملا رضوی کا الاوہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب 22 ستمبر کو 4 ساعت عصر الاوہ ملا سید رضوی منڈی میر عالم مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8884245577، 9391031063 پر ربط کریں۔